Advertisement

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے تاریخ رقم کردی

تفصیلات کے مطابق کوہ پیما اسد علی میمن نے اوشیانا کی سب سے بلند چوٹی سر کر کے عالمی سطح پر مشہور سیون سمٹس چیلنج مکمل کر لیا۔

اسد علی میمن نے 2019 میں یورپ کی ماؤنٹ البرس جبکہ 2020 میں جنوبی امریکا کی اکونکاگوا کو سر کیا تھا۔

پاکستانی کوہ پیما نے 2021 میں افریقا کی کیلیمنجرو اور 2022 میں شمالی امریکا کی ماؤنٹ دینالی کو سر کیا تھا۔

2023 میں انہوں نے ایشیا اور دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا جبکہ رواں سال کے آغاز میں انٹارٹیکا کی ماؤنٹ ونسن کو بھی سر کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے