Advertisement

اداکار وسیم عباس نے نواز شریف کو فنکار برادری کا سب سے بڑا ہمدرد قرار دے دیا

پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی فنکار برادری کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں نواز شریف کی طرح کسی دوسرے لیڈر نے فنکاروں کی اتنی سپورٹ نہیں کی۔

اداکار احمد علی بٹ کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں وسیم عباس نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آرٹسٹ کمیونٹی کے لیے ہمیشہ اتنے مددگار رہے ہیں کہ اتنا کسی دوسرے حکمران نے آج تک نہیں کیا۔

 

وسیم عباس نے مزید انکشاف کیا کہ جب نواز شریف ملک بدر تھے، اس دور میں بھی وہ پاکستانی فنکاروں کا حال احوال دریافت کرتے رہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کسی تشہیر کے بغیر بیمار فنکاروں کے گھر مالی امداد بھجوا دیتے تھے اور ضرورت پڑنے پر کسی کو علاج کے لیے اپنے اسپتال کی پیشکش بھی کرتے تھے۔

اپنی گفتگو کے دوران وسیم عباس نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص کسی کی اچھائی کر رہا ہے یا نیکی کے کام میں مصروف ہے تو لوگوں کو اس پر غصہ نہیں کرنا چاہیے، بلکہ کسی کی نیکی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے