Advertisement

کھیل

محمد رضوان کی بگ بیش لیگ میں شرکت کی تصدیق

بگ بیش لیگ کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں محمد رضوان نے کہا کہ میں ہمیشہ چیلنجز کو پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آسٹریلیا والوں کی کرکٹ دیکھی ہے، یہ بہت چیلنجنگ کھلاڑی ہیں، مجھے ان کے کھیلنے کا انداز پسند ہے۔ محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ […]

جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کھلاڑی پنک جرسی پہن کر بریسٹ کینسر آگاہی مہم PINKtober میں حصہ لیں گے۔ امپائرز، عملہ اور کمنٹیٹرز بھی پنک ربن پہن کر اس مہم کی حمایت کریں گے۔ پی سی بی کے سی ای […]

ٹی 20 سیریز، بابر اعظم کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے، ہیڈ کوچ نے بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک حیسن نے کہا کہ بابراعظم کو ٹئ ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کیا ہے اور وہ اوپپنگ نہیں بلکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے اور پُرامیند ہوں کہ وہ شاندار انداز سے واپسی کریں گے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سےکرتے ہوئے مائیک حیسن نے […]

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی

اسلام آباد میں پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں حصہ لیا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

روہت شرما کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری، ریکارڈ قائم کردیا

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا تو جواب بھارت کے کپتان اور اوپنر شبمن گل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بہترین شراکت داری کے ساتھ ٹیم 9 وکٹوں […]

وزیراعظم کا جنوبی افریقا اور قومی ٹیم کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ

وزیراعظم ہاؤس میں دیے گئے عشائیے میں شہباز شریف نے مہمان اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے جنوبی افریقا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، جنوبی افریقہ کے […]

پاکستان کیخلاف وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا

کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئٹزے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ ملر پاکستان کے دورے کے لیے ٹریننگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جو ابھی ری ہیب کے عمل سے گزریں […]

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں عشائیے کے دوران اعلان کیا کہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی سی بی نے جنوبی افریقا اور پاکستان کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ کا […]

پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی گرفت مضبوط، پاکستان پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی اسکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 44 رنز کی شراکت سے پاکستان […]

نعمان علی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے انتہائی نزدیک پہنچ گئے

(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کے باعث نعمان علی نے کیریئر بیسٹ پوزیشن حاصل کرلی۔ نعمان علی نے چار درجے ترقی سے جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا جبکہ ربادا پانچویں پوزیشن پر چلے […]

سندھ حکومت کا اسپورٹس کے 22 میگا ایونٹس کرانے کا اعلان

وزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں منعقدہ اِجلاس میں 35 ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں، سندھ گیمز 2026، تھر جیپ ریلی سمیت دیگر ایونٹس پر بھرپور بریفنگ دی گئی۔ رواں ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں تائیکوانڈو، کراٹے اور ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹس ہوں گے۔ نومبر میں […]

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سیریز میں واپسی کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ […]

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: کرکٹ زمبابوے نے پی سی بی کی دعوت قبول کرلی

ذرائع کے مطابق افغانستان نے سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے مختلف بورڈز سے رابطہ شروع کر دیا تھا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی […]

سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں 6 ٹیموں کے درمیان منعقدہ 10 ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت کو گلے لگایا۔ کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے گروبیلار این نے گول کرکے اپنی […]