اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر کی سطح کے قریب پہنچ گئے ہیں، جبکہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں تقریباً دو ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ […]
تہران، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور عمان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے کی مجموعی سکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزارت […]
خلیج تعاون کونسل نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک ملک پر حملہ تمام رکن ممالک پر حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔ خلیج تعاون کونسل نے آبنائے ہرمز اور خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے […]
مشہد، ایران کے شہید رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں لاکھوں سوگواروں نے شرکت کرکے اپنے قائد کو عقیدت اور احترام کے ساتھ الوداع کہا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نمازِ جنازہ کی امامت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کرائی، جبکہ شہید رہبرِ اعلیٰ کی تدفین روضہ […]
ورلڈ بینک نے پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مضبوط اور جدید بنانے کے لیے 37 کروڑ 59 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔ ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ملک کے بجلی کے ترسیلی نیٹ ورک کو مستحکم بنانا، بجلی کی فراہمی کو زیادہ […]
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے باعث پاکستان کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان میں […]
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنان آرمی کے کمانڈر اِن چیف روڈ ولف ہائیکل نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سید عاصم منیر سے روڈولف ہائیکل نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ایران اسرائیل نے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا اعلان کر دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کرکے واضح الفاظ میں کہا نہ نئی جنگ چاہتا ہوں، نہ ہی گرین سگنل دے سکتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم پر […]
کویت نے ایران کے خلاف سخت سفارتی اقدام کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر لیا اور دو ایرانی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔ عرب میڈیا اور رائٹرز کے مطابق کویتی وزارت خارجہ نے ایران کی جانب سے مبینہ مسلسل جارحانہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کویتی […]
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس رعایتوں میں مزید کمی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات پر اتفاق رائے ہوا ہے، جس کے تحت بجٹ 26-2026 […]
خلیجی خطے میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے، امریکی فورسز نے ایرانی جزیرے قشم پر حملے کیے، حملے ایران کی جانب سے میزائل و ڈرون حملوں کے جواب میں کیے۔ سینٹرل کمانڈ کی جانب […]
امریکی تجارتی نمائندہ دفتر نے جبری مشقت کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کرنے کے الزام پر پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق مجوزہ ڈیوٹیز 10 سے 12.5 فیصد تک ہوں گی اور حتمی فیصلے سے قبل عوامی رائے اور سماعت کا […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے مذاکرات کے خاتمے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت معطل ہونے سے متعلق رپورٹس حقیقت پر مبنی […]
ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی حقوق کے مکمل تحفظ تک کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن کے وعدوں پر کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا اور ایران کے لیے صرف عملی اور ٹھوس نتائج ہی اہمیت رکھتے […]