حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم […]
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار […]
مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن منصوبے پر باضابطہ دستخط ہوگئے جو خطے میں جاری برسوں کے تصادم اور خونریزی کے بعد ایک اہم سفارتی موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں کے ذریعے طے پانے […]
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ لیمپوپو صوبے کے قصبے ماکھاڈو کے قریب N1 ہائی وے پر پیش آیا۔ حادثے کا شکار بس گکیبرہا سے روانہ ہوئی تھی اور زمبابوے و ملاوی جانے والی تارکینِ وطن مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔ ایک موڑ کاٹتے ہوئے اچانک بس نے توازن کھو دیا […]
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے افغانستان کی جانب سے پاکستان […]
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے رات کو پاک افغان سرحد کے ساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، فائرنگ اور چھاپوں کا مقصد دہشت گردی کی سہولت کاری کے لیے سرحدی علاقوں کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ […]
بنگلہ دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک میں ایک تاریخی اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم کرانے پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم ریفرنڈم کس تاریخ کو ہوگا اس پر اختلاف برقرار ہے۔ 170 ملین آبادی والے جنوبی ایشیائی ملک بنگلہ دیش میں سیاسی بحران اس وقت شروع ہوا جب اگست 2024 میں وزیرِاعظم شیخ حسینہ […]
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک رفح اور کریم ابوسالم کے راستے غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی اشیاء کے ساتھ واپس […]
تفصیلات کے مطابق بھارت کے پہلی اننگز میں 518 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 248 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایلک اتھانازی 41، شائے ہوپ 36 اور ٹیگنارائن چندرپال 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ، رویندرا جدیجا نے تین جبکہ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے […]
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف دو رنز بنا کر تیسری گیند پر ہی کگیسو ربادا کا شکار بن گئے۔ کپتان […]
اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے اور اپنے غیر روایتی انداز کی وجہ سے سوشل […]
امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے […]
تحریک لبیک کے متوقع احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس کے جگہ جگہ ناکے آج دوسرے دن بھی برقرار ہیں، گزشتہ 36 گھنٹوں سے پورا شہر مکمل جام ہے آج صبح تحریک لبیک کے آفس جامعہ مسجد غوثیہ ضیاء العلوم میںسول لائن پولیس نے چھاپہ مار کر 77 کارکن گرفتار کر لئے۔ راولپنڈی کی مرکزی […]
چین پر 100 فیصد اضافی امریکی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈیوں میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کے خلاف سخت تجارتی اقدام کرتے ہوئے چینی درآمدات پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان […]