Advertisement

تازہ ترین

فوجی فرٹیلائزر پی آئی اے خریدنے والے عارف حبیب کنسورشیم کا حصہ بن گئی

کنسورشیم میں شمولیت کی منظوری فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 24 دسمبر کو ہوئے اجلاس میں دی، منظوری کے تحت فوجی فرٹیلائزر کو عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ کی قیادت میں قائم کنسورشیم میں شامل ہونے اور پی آئی اے سی ایل میں براہِ راست یا کسی اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی […]

وادی تیراہ میں شہریوں سے زبردستی معاہدے لکھوائے گئے، وزیراعلیٰ کے پی

یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمرود کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمران خان نے تمام اختیارات محمود اچکزئی اور ناصر عباس کو دیدیے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے […]

افغان سرزمین سے پھر دہشت گردی؛ تاجک چیک پوسٹ پر حملہ؛ 5 ہلاکتیں

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرتے ہوئے دہشت گردوں نے تاجکستان کی سرحدی چوکی کو نشانہ بنایا۔ افغانستان سے ہونے والے اس حملے میں تاجک بارڈر گارڈ کے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں تین افغان حملہ آور بھی مارے گئے۔ تاجکستان سے جاری بیان میں کہا […]

افریقا کی بلند ترین چوٹی پر ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 2 غیرملکی سیاح سمیت 5 ہلاک

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر بلند ترین پہاڑی پر پھنسے دو غیرملکی سیاحوں کو نکال کر واپس آرہا تھا اور خود حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس حادثے میں ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن میں دونوں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ جن کا […]

2 ٹیمیں، 12 امیدوار، اُونر کی کرسی پانے کیلیے جدوجہد تیز

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 سے 2 نئی ٹیموں کو شامل کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے 2 بار بڑھنے والی مقررہ تاریخ کے اندر 12 پارٹیز نے بڈز جمع کرا دیں۔ پی سی بی نے ٹینڈر کے نتائج کو غیر معمولی اور حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ بڈرز پاکستان سمیت دنیا […]

اولمپیئن ویٹ لیفٹر طلحہ طالب گیراج میں ٹریننگ کرنے پر مجبور

کراچی نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے طلحہ طالب نے کامن ویلتھ، ایشین گیمز کی تیاری کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے بہتر سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا موقف ہے کہ ٹریننگ اور جم کے لیے اچھی سہولت مل جائیں تو کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت سکتا […]

اداکار جیمز رینسون نے جنسی زیادتی سے بچایا تھا، خاتون کا انکشاف

مولی واٹس نے انسٹاگرام پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں جیمز رینسون کی موت کی خبر ملی تو وہ خاموش نہ رہ سکیں۔ ان کے بقول وہ عام طور پر اپنی نجی زندگی پر بات نہیں کرتیں، مگر اس بار انہوں نے محسوس کیا کہ دنیا کو یہ جاننا چاہیے کہ جیمز […]

اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر صبا قمر نے طنزیہ جواب دے دیا

لاہور کی سیشن کورٹ میں صبا قمر کے خلاف ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری اجازت کے بغیر پولیس کی وردی زیب تن کی۔ یہ معاملہ اس وقت شدت اختیار کر گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی، جس میں اداکارہ کو […]

ہمیں انتہائی صاحب کردار اہل اقتدار چاہئیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور میں دیوانی انصاف کی نقاب کشائی کے موضوع پر کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انسان کی پیدائش کے ساتھ ہی قوانین وجود میں آگئے، قانون اور اس کے اطلاق کے بھی کچھ تقاضے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدا نے […]

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تحریک اںصاف سے مذاکرات کی پیشکش پر اپوزیشن الائنس کا اہم اجلاس تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اپوزیشن شفاف انتخابات اور نئے الیکشن کمشنر کی تقرری پر مذاکرات پر آمادہ ہوئی ہے، اپوزیشن کی جانب سے آئینی […]

طالبان حکومت میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوگئی؛ اقوام متحدہ

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر امداد فراہم نہ کی گئی تو افغانستان میں غذائی قلت اور انسانی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام اور دیگر عالمی تنظیموں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ افغان عوام خصوصاً […]

امریکا؛ بزرگوں کے نرسنگ ہوم میں دھماکا، دو ہلاک اور 5 لاپتا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی سرگرمیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے بتایا کہ خوفناک آگ، گیس کی تیز بُو سمیت ایک اور دھماکے کے خدشے کے باوجود رہائشیوں اور عملے کو عمارت سے باہر نکالا گیا۔ فائر بریگیڈ […]

آسٹریلوی بلے باز الیکس کیری ایڈم گلکرسٹ کا 24 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے کے قریب

ایشز ٹیسٹ کرکٹ میں الیکس کیری کو ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ رنز والے وکٹ کیپر بلے باز کا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے مزید 128 رنز درکار ہیں۔ کیری نے اس سال ٹیسٹ کرکٹ میں بہت شاندار بیٹنگ کی ہے اور 15 اننگز میں 743 رنز اسکور کیے ہیں جس میں […]

پاکستان کے اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے لیے ایک اور بڑا اعزاز

یہ ورلڈ اسپورٹس سمٹ ایک عالمی معیار کا کھیلوں کا اجلاس ہے جس میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی، کھیل کے عہدیدار اور اسٹیک ہولڈرز شرکت کرتے ہیں تاکہ کھیلوں میں شاندار کارکردگی کو سراہا جائے اور کھیلوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا جائے۔ ارشد ندیم اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے […]