Advertisement

تازہ ترین

سرکاری گاڑیوں کے ایندھن سے 50 فیصد کٹوتی، کابینہ ارکان کی تنخواہ بند، وزیراعظم کا کفایت شعاری منصوبے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، اسی وجہ سے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔ قوم سے خطاب میں […]

3 لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے افسران کی 2 دن کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ

~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران، مشرق وسطٰی اور خلیج سمیت پورے خطے میں جنگی صورتحال کے پیش نظر معیشت کے استحکام کیلئے کفایت شعاری، عوامی ریلیف ، سادگی اور توانائی کی بچت کیلئے 14 نکاتی فیصلوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اشرافیہ […]

وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

سلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ہاکی ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔          یہ اقدام […]

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگ کے نتیجے میں معاشی مشکلات کے مقابلے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے مطابق پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں اسکول، کالج ، یونیورسٹیز کل سے 31مارچ تک […]

وزیراعظم کا تمام اسکولوں میں دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اسکولوں میں دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام اسکولوں کو رواں ہفتے کے آخر سے دو ہفتے کی چھٹیاں دی جارہی ہیں، ہائر ایجوکیشن کے تمام اداروں میں آن لائن کلاسز کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ […]

دفاعی چیمپئن بھارت نے تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا

دفاعی چیمپئن بھارت نے تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا ،بھارت نے فائنل میں نیوزی لینڈ کو96رنز سے شکست دی،بھارت ٹی 20ورلڈ کپ کا دفاع کرنیوالاپہلا ملک بن گیا ،بھارت نے مسلسل دوسری بار، مجموعی طور پر تیسری بار ٹی 20ورلڈ کپ جیت لیا۔ احمد آباد میں ہونے والے فائنل میں 256رنز کے تعاقب […]

مشرق وسطیٰ بحران، سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی

مشرق وسطیٰ میں بحران کی وجہ سے غیریقینی صورتحال میں ڈالر مضبوط جبکہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ہو گئی۔ رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 2 فیصد سے زیادہ کمی ہو گئی ہے،   سونے کی قیمت میں 2.15 فیصد کمی کے بعد یہ 5 ہزار […]

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شرح سود میں تبدیلی کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آج آئندہ سہ ماہی کے لیے پالیسی شرح سود کا فیصلہ کرے گی، جس میں شرح سود میں اضافے یا اسے موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ معاشی و مالیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق      پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر […]

ایران جنگ کب ختم ہو گی؟ فیصلہ نیتن یاہو کے ساتھ مل کرکیا جائے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم ہونے کے بارے میں بتا دیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے حوالے سے فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو […]

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو سخت پیغام دیتے ہوئے دھمکی آمیز بیان جاری کیا ہے۔ ری پبلکن سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کا انجام بھی اپنے والد کی طرح ہو سکتا ہے، جس […]

ایران کے سپریم لیڈر کا انتخاب: روس اور چین کا مؤقف سامنے آگیا

ایران کے سپریم لیڈر کے انتخاب پر روس اور چین کا مؤقف سامنے آ گیا۔ چینی وزارت خارجہ نے ایرانی سپریم لیڈر کے انتخاب پر کہا کہ ایران کو اپنے آئین کے مطابق قیادت کے انتخاب کا حق ہے۔ اور نئے سپریم لیڈر کی تقرری کا فیصلہ بھی ایران نے اپنے آئین کے مطابق کیا۔ دوسری […]

ایران کے نئے خوفناک ہتھیار منظر عام پر؟ کمانڈر انقلابی گارڈ کا تہلکہ خیز دعویٰ

تہران: ایران پر اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ کارروائی کے بعد کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ جبکہ ایران کی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر ابراہیم جباری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران نے ابھی اپنی اصل فوجی طاقت استعمال نہیں کی۔ رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے مشترکہ حملے جنہیں آپریشن […]

پی ایس ایل 11 کے میچز کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے میچز کی ممکنہ تاریخیں سامنے آ گئیں،فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل11 دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، پہلے مرحلے میں ہر ٹیم 7 میچز کھیلے گی۔دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں 3 ، تین میچز کھیل سکتی […]

آبنائے ہرمز کی بندش، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ

آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور ایران پر امریکا و اسرائیل کے حملوں کے باعث مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی منڈی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جس کے نتیجے میں آج پھر تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت […]