تہران: ایرانی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ دشمن ممالک سے تعلق رکھنے والے تیل بردار اور بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی […]
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے سے دستبردار ہونے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کسی بھی وقت تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا بیان ایک ایسے وقت […]
واشنگٹن: غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں فریقین کی جلد دوبارہ مذاکراتی میز پر واپسی متوقع ہے۔ جبکہ جنگ بندی کو مزید دو ہفتوں کے لیے بڑھانے […]
چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بعد اب اسے برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق موجودہ بحران کے اثرات سے عالمی معیشت اور ترقی پذیر ممالک متاثر ہوئے ہیں جبکہ جنگ کے نتائج کا بوجھ عالمی برادری پر نہیں پڑنا چاہیے۔ بیان میں کہا […]
خلیج فارس میں امریکی بحریہ کے انتہائی جدید اور گراں قدر جاسوس ڈرون MQ-4C Triton کی تباہی نے خطے میں ایک نئی بحث اور کشیدگی کو جنم دے دیا ہے۔ امریکی حکام نے اسے ایک “حادثہ” (Mishap) قرار دیا ہے، تاہم دفاعی ماہرین اور ایرانی میڈیا اسے ایرانی فضائی دفاعی نظام کی کارروائی قرار دے […]
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تاریخ کے اہم موڑ پر تہذیبوں کی اصل روح اور اقوام کے حقیقی مؤقف سامنے آ جاتے ہیں اور موجودہ صورتحال بھی اسی حقیقت کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے صہیونی ریاست کی جنگ پسندی اور جارحانہ پالیسیوں کی واضح مخالفت کی ہے جو ایک […]
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق جو افراد بغیر اجازت (پرمٹ) حج ادا کریں گے انہیں فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا اور آئندہ 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔ […]
جنوبی ترکیہ کے صوبے قہرمان ماراش میں ایک مڈل اسکول میں فائرنگ کے افسوسناک اور لرزہ خیز واقعے میں 8 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ترکیہ کے وزیرِ داخلہ مصطفیٰ چیفچی نے ایک پریس کانفرنس میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت […]
سعودی عرب نے پاکستان کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے 3 ارب ڈالر کی نئی مالی مدد منظور کر لی۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کیلئے مزید 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹ کا وعدہ کیا ہے، جس کی ادائیگی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ وزیر خزانہ […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے درمیان ایران کے حوالے سے ایک نئی سفارتی اور دفاعی بحث چھڑ گئی ہے۔ ایک طرف صدر ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ سے اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کیا ہے، تو دوسری طرف ایک برطانوی اخبار نے سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ ایران کو […]
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری صلاحیت کو توانائی کے حصول کے لیے استعمال کرنے کا مکمل حق رکھتا ہے اور اس معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تہران میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ […]
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم دورے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وفد کا مقصد […]
امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد عالمی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ جبکہ ڈالر مضبوط اور اسٹاک مارکیٹس دباؤ کا شکار ہو گئیں۔ پیر کے روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 102 ڈالر فی […]
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں مضبوط ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافے نے سرمایہ کاروں کو محتاط کر دیا۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی کے بعد 4,718.98 ڈالر فی اونس تک آ گئی، جو ایک ہفتے کی کم ترین سطح کے قریب ہے، جبکہ […]