Advertisement

رمشا خان نے خوشحال خان سے شادی کی خبر پر حیرت انگیز قدم اٹھا لیا

پاکستانی اداکارہ رمشا خان اور اداکار خوشحال خان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہونے کے بعد یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک نجی پلیٹ فارم کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دو معروف اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ اگرچہ ابتدائی خبر میں کسی نام کا ذکر نہیں کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا صارفین اور مختلف پیجز نے قیاس آرائیوں کے ذریعے اس جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان قرار دینا شروع کر دیا، جس کے بعد افواہوں نے زور پکڑ لیا۔

اسی دوران ایک مبینہ تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں دونوں اداکاروں کو نکاح کے موقع پر دکھایا گیا ہے۔ تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس وقت بحث مزید شدت اختیار کر گئی جب رمشا خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی گئیں۔ اسی طرح خوشحال خان کی جانب سے بھی اسی نوعیت کی سرگرمیوں کی اطلاعات سامنے آئیں، جس نے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی۔

بعض افراد نے اسے خوشگوار خبر قرار دیتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ کئی صارفین نے اس تصویر کو مصنوعی ذہانت (AI) کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے محض افواہ قرار دیا۔

تاہم تاحال رمشا خان اور خوشحال خان کی جانب سے ان شادی سے متعلق خبروں کی نہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید، جس کے باعث معاملہ غیر یقینی صورتحال میں برقرار ہے.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے