شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نیازی نے پہلی بار شوہر سے متعلق تفصیلات بیان کردیں۔
سدرہ نیازی ایک مشہور پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنی ہٹ ٹی وی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور نیوز چینل کے کرائم رپورٹر کے طور پر کیا۔
اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
حال ہی میں سدرہ نیازی نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اپنے شوہر کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کو لاہور کے کھانے پسند ہیں، وہ اس کا دفاع کرتے ہیں جبکہ مجھے کراچی کے کھانے پسند ہیں، وہ بالکل مختلف شخص ہیں جو ہمیشہ مخالف فریق کے ساتھ چلتے ہیں کیونکہ ان کی پسند مختلف ہوتی ہے۔
یہ پڑھیں: اداکارہ ہونے سے زیادہ ’نیازی‘ ہونے پر فخر ہے، سدرہ نیازی
انہوں نے کہا کہ ہاں میرے شوہر ایک ’مسٹری مین‘ ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام ظاہر کیا جائے، شوہر نے مجھ سے یہ کہا کہ جب بھی ٹی وی شوز پر جاؤں تو ان کے نام کا ذکر نہ کروں۔
میزبان نے کہا کہ آپ کے آنے سے قبل بھی مجھے شوہر کی کال موصول ہوئی اور انہوں نے کہا کہ میرا نام ظاہر نہ کیا جائے۔
















Leave a Reply