پاکستانی اداکارہ ونیزہ ستار نے سابق کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ونیزہ ستار نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو ‘شانِ سہور’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ندا یاسر سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے پہلی بار انسٹاگرام پر یہ خبر دیکھی تو اسے محض ایک مذاق سمجھا تھا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل اسئ پیجز نے ایک اور لڑکی کا نام بھی شعیب ملک کے ساتھ جوڑا تھا، لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ وہ لڑکی شادی شدہ ہے تو انہوں نے میرا نام استعمال کرنا شروع کر دیا۔
اداکارہ ونیزہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پیجز نے نہ صرف میرا نام استعمال کیا بلکہ میری تصاویر بھی لگائیں، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی، اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ محض کلکس اور ویوز کے لیے کسی کی زندگی کے ساتھ کھیلتے ہیں جس کے نتائج دوسروں کو بھگتنے پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا آپ تو محض تفریح کے لیے ایسی پوسٹس کر رہے ہیں، لیکن اس سے میری ذاتی زندگی اور فیملی متاثر ہو رہی ہے، ونیزہ کے مطابق ان کی والدہ، ماموں اور بہن بھائیوں کو مسلسل فون کالز موصول ہو رہی تھیں اور ہر کوئی مجھ سے شادی کے بارے میں سوال کر رہا تھا، جس نے مجھے ذہنی طور پر کافی پریشان کیا۔
ونیزہ ستار نے واضح کیا کہ ان کا شعیب ملک سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرا ان سے کبھی آمنا سامنا تک نہیں ہوا اور نہ ہی کبھی ہماری سلام دعا ہوئی ہے۔
اداکارہ نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے ایسی خبریں پھیلانے سے گریز کریں کیونکہ اس سے کسی کی ساکھ اور خاندانی سکون برباد ہو سکتا ہے۔
















Leave a Reply