ترک ڈرامے ’’کورولوش عثمان‘‘ سے متاثر ہوکر اسکاٹ لینڈ کی خاتون دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔
شوبز کی دنیا میں ترک ڈراما سیریز کا جادو اب صرف تفریح تک محدود نہیں رہا بلکہ دلوں کو بدلنے کا سبب بھی بن رہا ہے۔
سلطنتِ عثمانیہ پر مبنی معروف سیریز ’ارطغرل غازی‘ اور اس کے سیکوئل ’کورولوش عثمان‘ نے بے شمار دلوں کو متاثر کیا۔
ایسا ہی ہدایت کا ایک سفر اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے بھی شروع کیا جس کا آغاز کولوروعثمان دیکھ کر شروع ہوا تھا۔
انھوں نے اسلامی کتب کا مطالعہ شروع کیا اور قرآن پڑھنے کے دوران ان کے بے قرار دل کو سکون کی دولت میسر آئی۔
اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیٹا لورینا مارٹینز نے اعتراف کیا کہ وبا کے دوران ترک سیریز دیکھنا شروع کیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ارطغرل اور عثمان نے مجھے ترک تاریخ اور اسلامی کرداروں کے قریب کردیا جس کے بعد میں نے باقاعدہ تحقیق شروع کی۔
اسکاٹش خاتون نے مزید بتایا کہ میں نے قرآن پڑھنا شروع کیا اور دو سال تک مسلسل مطالعے اور غور وفکر کے بعد مجھے حقیقت کا ادراک ہوگیا۔
















Leave a Reply