Advertisement

گلگت بلتستان الیکشن؛ 6 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد کا حملہ، بیلٹ باکسز چھین لیے

گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی اے 17 (داریل) میں پولنگ کے بعد سنگین انتخابی بے ضابطگیوں اور پرتشدد واقعات کا انکشاف ہوا ہے۔

حلقے کے ریٹرننگ افسر (آر او) نے اس حوالے سے ایک تفصیلی اور تشویشناک رپورٹ ڈپٹی کمشنر دیامر کو ارسال کر دی ہے، جس میں الیکشن کے دوران پیش آنے والے سنگین واقعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حلقے کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور وہاں سے بیلٹ باکسز اور دیگر انتخابی مواد چھین کر فرار ہو گئے۔

May be an image of blueprint and text

May be an image of text that says 'furce, harassed Maff polling were arangement of be polling Mation, and carried mat hagy election material. polling staff phones carried smart with them. fotal per WETe casted yK Primary School Kote Manikal Pain Female) the polling polling station undersigned reliable sources have polling have Moreover, force polling materials out polling stations been observed that there were were declared proper security arrangements unpleasant incidents GBA-17 Diamer-ill (Darel instead the - "Highly Sensitive Polling Stations" Resultantly, the above mentioned NON Polling Stations these polling stations. Hence, repon necessary action, please. the subject matter hereby submitted for information and further DEPUTY LG&RD'

آر او نے رپورٹ میں بتایا کہ بعض مقامات پر پولنگ عملے کو نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

رپورٹ میں سب سے حیران کن اور تشویشناک انکشاف یہ کیا گیا ہے کہ 2 پولنگ اسٹیشنز کا انتخابی عملہ تاحال لاپتہ ہے جن سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

رپورٹ کے مطابق ان پرتشدد کارروائیوں اور چھینا جھپٹی کے باعث متعدد پولنگ اسٹیشنز کا انتخابی ریکارڈ اور فارم 45 تاحال آر او آفس تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

ریٹرننگ افسر نے یاد دہانی کروائی کہ الیکشن سے قبل ہی اس حلقے کی حساسیت کے پیشِ نظر تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کو “انتہائی حساس” قرار دیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود مسلح عناصر انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے میں کامیاب رہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے