Advertisement

افغانستان دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی میں ناکام، پاکستان نے حملوں میں اضافے کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان نے دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے باعث پاکستان کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، افغانستان کی سرزمین اب بھی دہشت گرد تنظیموں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہے۔

عاصم افتخار کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ، داعش خراسان اور دیگر دہشتگرد گروہ افغان سرزمین پر سرگرم ہیں، جبکہ افغانستان پاکستان اور دیگر ممالک کے سیکیورٹی خدشات کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔

پاک لبنان دفاعی تعاون میں مزید وسعت پر اتفاق، لبنانی آرمی کے کمانڈر ان چیف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 5 ہزار 300 سے زائد دہشتگرد حملوں میں 1 ہزار 200 سے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے، عاصم افتخار نے خبردار کیا کہ صورتحال کو درست کرنے کا موقع اب بھی موجود ہے، تاہم یہ وقت تیزی سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے