آئی ایم ایف نے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 19 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ حکومت نے جی ایس ٹی میں اضافے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے سولر پینلز، الیکٹرک گاڑیوں اور ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجاویز پیش کی ہیں۔
الیکٹرک گاڑیوں پر جی ایس ٹی ایک فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد جبکہ ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد اور سولر پینلز پر جی ایس ٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے اجازت نہ لینے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے ، ایرانی فوج
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ریٹیلرز کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کی توثیق کر دی ہے۔ 20 کروڑ روپے تک سالانہ کاروبار رکھنے والے ریٹیلرز 25 ہزار روپے مقررہ ٹیکس ادا کریں گے ، اس اسکیم کے تحت چھوٹے ریٹیلرز کو آڈٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پہلے 11 ماہ کے دوران 11 ہزار 232 ارب روپے محصولات جمع کیے گئے جبکہ 30 جون تک مقررہ ہدف حاصل کرنے کے لیے جون میں مزید 2 ہزار 747 ارب روپے درکار ہیں۔
قومی حقوق کے تحفظ تک کوئی معاہدہ قبول نہیں کریں گے، محمد باقر قالیباف
ایف بی آر ذرائع نے جی ایس ٹی میں اضافے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس بڑھانے کی کوئی حتمی تجویز زیر غور نہیں اور سولر پینلز، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں اوسط مہنگائی کی شرح 8.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
















Leave a Reply