Advertisement

قومی حقوق کے تحفظ تک کوئی معاہدہ قبول نہیں کریں گے، محمد باقر قالیباف

ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی حقوق کے مکمل تحفظ تک کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن کے وعدوں پر کوئی اعتماد نہیں کیا جا سکتا اور ایران کے لیے صرف عملی اور ٹھوس نتائج ہی اہمیت رکھتے ہیں، انہوں نے زور دیا کہ ملک کے مفادات اور قومی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی اسپیکر نے دعویٰ کیا کہ ایران ایک بڑی اور تاریخ ساز جنگ میں دشمن کو پیچھے دھکیل رہا ہے جبکہ مخالف قوتیں اقتصادی دباؤ اور میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے ایرانی عوام میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

محمد باقر قالیباف کے مطابق دشمن اپنی عسکری ناکامیوں کو چھپانے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے، تاہم ایران کو دباؤ کے ذریعے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے اجازت نہ لینے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے ، ایرانی فوج

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے