امریکا اور ایران کے درمیان نئی جنگ بندی تجاویز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں.
غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق مجوزہ معاہدہ ایک مفاہمتی یادداشت کی صورت میں تیار کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا ہے۔
روسی صدر نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا اشارہ دے دیا
امریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان ، دوسرے میں آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت بحال جبکہ تیسرے مرحلے میں مذاکراتی دور شروع ہو گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن کے 14 نکاتی منصوبے کے تحت ایران کو 12 سال تک یورینیم افزودگی روکنے اور جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی ضمانت دینا ہو گی۔ اس کے علاوہ ایران کو 60 فیصد افزودہ یورینیم بھی حوالے کرنا ہو گا۔
















Leave a Reply