Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کے رواں ماہ کے دوران چین کا اہم سرکاری دورہ کرنے کا امکان ہے، جس کے لیے تاریخوں اور ملاقاتوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ 23 سے 25 مئی تک متوقع ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف چینی صدر ژی جن پنگ اور اپنے ہم منصب وزیراعظم لی چیانگ سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین کے درمیان “آئرن کلاڈ” اسٹریٹجک شراکت داری اور سی پیک (CPEC) کے تحت جاری تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی جانب سے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریبات میں شرکت بھی متوقع ہے۔

اس دورے کی اہمیت اس لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دورے سے دو طرفہ اقتصادی روابط اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نئی تقویت ملے گی۔

 
 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے