Advertisement

پاکستان کی طرح ہمیں سعودی عرب کی سلامتی بھی عزیزہے، ترجمان پاک فوج

 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سلامتی کی طرح سعودی عرب کی سلامتی بھی بے حد عزیز ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات گہرے برادرانہ رشتوں پر قائم ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محافظینِ حرمین شریفین کا اعزاز ہرپاکستانی کیلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور پاکستانی عوام سعودی عرب سے خصوصی عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات صرف سفارتی نوعیت کے نہیں بلکہ مذہبی، تاریخی اورعوامی بنیادوں پر بھی مضبوط ہیں۔

معرکہ حق میں پاکستان کو تاریخی کامیابی ملی ، پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ، ایئرچیف مارشل

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں اور خطے کے امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے