Advertisement

190ملین پاؤنڈ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلیں سننے کا فیصلہ

190ملین پاؤنڈ کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلیں سننے کا فیصلہ

عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلیں سننے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عدالت نے دونوں کی مرکزی اپیلیں 7 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی ہیں، عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ جب مرکزی اپیلیں مقرر ہو چکی ہیں تو سزا معطلی کی درخواستیں غیر مؤثر ہو جاتی ہیں،جس پر انہیں نمٹا دیا گیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد اب کیس کی باقاعدہ سماعت مرکزی اپیلوں پر ہوگی جہاں دونوں فریقین اپنے دلائل پیش کریں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے