Advertisement

اوکلاہوما میں جھیل کنارے پارٹی پر فائرنگ، کم از کم 10 افراد زخمی

امریکی ریاست اوکلاہوما کے دارالحکومت اوکلاہوما سٹی کے قریب ایک جھیل کے کنارے منعقدہ پارٹی میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہو گئے۔ 

خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آرکیڈیا جھیل کے قریب اتوار کی رات پیش آیا، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

ایڈمنڈ پولیس کی ترجمان ایملی وارڈ نے بتایا کہ پولیس کو رات تقریباً 9 بجے فائرنگ کی متعدد اطلاعات موصول ہوئیں۔ ان کے مطابق 10 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا، تاہم امکان ہے کہ کچھ زخمی خود بھی طبی امداد کے لیے گئے ہوں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت مختلف بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے