Advertisement

ایران نے جنگ بندی معاہدے سے متعلق نئی تجویز پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا دیں

ایران نے جنگ بندی معاہدے سے متعلق نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھجوا دی ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تجویز جمعرات کے روزمختلف ثالثی چینلز کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچائی گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس عمل میں پاکستان نے اہم کردارادا کیا ہے، جس کے ذریعے پیغام رسانی اوررابطوں کو آگے بڑھایا گیا تاہم تجاویزکی تفصیلات فوری طور پرسامنے نہیں آئیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت خطے میں کشیدگی کم کرنے اورسفارتی حل کی طرف ایک اہم قدم ہوسکتی ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے باوجود ثالثی کوششیں جاری ہیں، جن کا مقصد ممکنہ جنگ بندی کیلئے فریم ورک تیارکرنا ہے۔

اب سب کی نظریں واشنگٹن کے ردعمل پر ہیں، جبکہ سفارتی حلقے اس پیش رفت کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے