Advertisement

پاسپورٹ اور امیگریشن پروسیس کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

پاکستانی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا جس سے شہریوں کو بروقت اور بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس میں امیگریشن اور پاسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کیلیے بریفننگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پروسیس کو مکمل ڈیجیٹل بنانے پر کام جاری ہے جس سے نہ صرف سسٹم میں شفافیت آئے گی بلکہ عوام کو بروقت اور بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

اس منصوبے کے تحت عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلیے جدید ڈیجیٹل کمپلینٹ سینٹر قائم کیا جائے گا جہاں شہری اپنی شکایات، سوالات اور مسائل کو آن لائن ایپ کے ذریعے درج کر سکیں گے۔ یہ نظام 24 گھنٹے فعال ہو گا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے