Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کر لیا

اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی اے ٹربیونل کے ممبر فنانس کی عدم تعیناتی کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وزیراعظم 18 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں، وزیراعظم آ کر بتائیں کہ ٹربیونل کے ممبر فنانس کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی؟

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سیکرٹری اور سیکرٹری کیبنیٹ بھی عدالت پیش ہوں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایک ریٹائرڈ جج ٹریبیونل کے ممبر تعینات ہوئے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ریٹائرڈ ججز نے زیادہ بیڑا غرق کیا ہوا ہے، ریٹائرڈ ججز کو ٹریبونلز میں جانے کا زیادہ شوق ہے، رات کو ان کو سیلوٹ یاد آتے ہیں تو وہ سونے نہیں دیتے۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کسی کا دل چاہتا ہے تو این آر سی میں لگ جاتا ہے تو کوئی کسی اور ٹریبیونل میں۔

دالت نے واضح کیا کہ متعلقہ حکام اس معاملے پر تسلی بخش جواب فراہم کریں، جبکہ آئندہ سماعت پر وزیراعظم کی ذاتی پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے