Advertisement

امریکا نے ایران کے مزید 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے ایران کے بینکاری کے شعبے میں ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان اداروں اور شخصیات نے اربوں ڈالر کا تیل پار کرانے میں مدد دی۔

امریکا نے دھمکی دی ہے کہ وہ ایران کے ان بینکوں پر پابندیاں عائد کر دے گا جو ان چینی ریفائنریز کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو اپنے بحری جہاز آبنائے ہُرمز سے نکلوانے کے لیے ٹول ادا کر رہی ہیں۔

امریکا میں غیر قانونی اثاثوں کے کنٹرول کے محکمے اوفیک نے بھی ایرانی حکومت کو ٹول ادا کرنے والی کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صوبے شنڈونگ میں کئی آزاد چینی کمپنیاں ایرانی تیل درآمد کرتی یا اسے ریفائن کرتی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے