کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، زلمی نے 155 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا۔
گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ حسن نواز 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ رائلے روسو نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔
زلمی کی جانب سے محمد باسط اور سفیان مقیم نے 3،3 وکٹیں حاصل کر کے حریف بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھا۔
ہدف کے تعاقب میں زلمی کا آغاز پراعتماد رہا محمد حارث نے 35 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ اس کے بعد کپتان بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔
کوسل مینڈس نے 21 رنز جبکہ ایرن ہارڈی نے 18 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ زلمی نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے میچ 9 گیندیں قبل ہی جیت لیا۔
















Leave a Reply