کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے بقیہ میچز کے لیے انگلینڈ کے تجربہ کار بیٹر جیسن روئے کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ کے مطابق جیسن روئے کو محمد وسیم کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
جارحانہ بیٹنگ کیلئے مشہور جیسن روئے کی شمولیت سے کراچی کنگز کے ٹاپ آرڈر کو مزید تقویت ملے گی۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ روئے کی موجودگی سے بیٹنگ لائن اپ زیادہ مستحکم اور خطرناک ہو جائے گا، جو آئندہ میچز میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
جیسن روئے اس سے قبل بھی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور ان کی شمولیت کراچی کنگز کے لیے ایک بڑا بوسٹ قرار دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے خزیمہ بن تنویر کے متبادل کھلاڑی کے اعلان کی بھی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے کھلاڑی کے انتخاب کے لیے مشاورت آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
کراچی کنگز کی یہ تبدیلیاں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے اہم مرحلے میں ٹیم کو مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں۔
















Leave a Reply