سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بغیر پرمٹ حج کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق جو افراد بغیر اجازت (پرمٹ) حج ادا کریں گے انہیں فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا اور آئندہ 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
مزید کہا گیا ہے کہ حج کے دوران بغیر پرمٹ پائے جانے والے افراد پر 20 ہزار سے ایک لاکھ ریال تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ اقدامات حجاج کرام کی سیکیورٹی، نظم و ضبط اور امن و سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں تاکہ حج کے انتظامات بہتر انداز میں انجام دیے جا سکیں۔
















Leave a Reply