Advertisement

پی ایس ایل 11، حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 21ویں میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز مین کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے 154 رنز کا ہدف دے دیا۔ حیدرآباد کنگز مین نے 154 رنز کا ہدف 18.1 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ ڈیون کونوے 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جبکہ مارک چیپ مین نے 42 اور سمیر منہاس نے 22 رنز اسکور کیے۔

محمد فائق نے 18 رنز بنائے۔ جبکہ دیگر کھلاڑی ڈبل رنز کی فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے آصف محمود نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد علی نے 2 جبکہ گلین میکسویل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

حیدرآباد کنگز مین کے کھلاڑی مارنس لبوشین 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ صائم ایوب 35 اور معاذ صداقت 30 رنز بنا سکے۔ گلین میکس ویل بھی 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر کرس گرین اور فہیم اشرف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے