کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا 22واں میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
کوشال مینڈس 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد حارث نے 38 اور فرحان یوسف نے 30 رنز اسکور کیے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز کی ٹیم 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ شان مسعود 35، جوش فلپ 32 اور اسٹیو اسمتھ 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 جبکہ افتخار احمد اور ناہید رانا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
















Leave a Reply