Advertisement

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز سونا 2 ہزار 800 روپے تولہ مہنگا ہوا تھا، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 15 ہزار سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔

آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 15 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس بعد نئی قیمت 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 117 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سو نے کے نرخ میں 153 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4713 ڈالر ہو گیا ہے۔

چاندی 200 روپے فی تولہ مہنگی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 7984 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے