Advertisement

عراق نے بولیویا کو شکست دیکر 40 سال بعد ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

عراق کی قومی فٹبال ٹٰم نے بولیویا کو 2-1 سے شکست دے کر 40 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پلے آف میچ میں عراق کی جانب سے پہلے علی الحمادی نے ابتدائی گول کیا، تاہم بولیویا نے برابری حاصل کر لی۔ دوسرے ہاف میں ایمن حسین کے فیصلہ کن گول نے عراق کو کامیابی دلائی۔

اس فتح کے ساتھ عراق  کرنے والی 48ویں اور آخری ٹیم بن گیا، اور وہ گروپ آئی میں فرانس، ناروے اور سینیگال کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔

عراق نے 1986 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں واپسی کی ہے۔

کوچ گراہم آرنلڈ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے بھرپور جذبے کے ساتھ کھیل کر 4 کروڑ 60 لاکھ عراقی عوام کو خوشی دی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں حالات کشیدہ ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے