لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے سنسنی خیز مقابلے میں ملتان سلطانز نے حیدر آباد کنگز مین کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کر لی، ملتان نے 225 رنز کا بڑا ہدف محض 18.4 اوورز میں حاصل کر کے شائقین کو حیران کر دیا۔
فتح میں میں سب سے نمایاں کردار صاحبزادہ فرحان نے ادا کیا جنہوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے55 گیندوں پر سنچری مکمل کی، انہوں نے 106 رنز کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکے لگائے اور ناقابل شکست رہے انکے ساتھ اسٹیو اسمتھ نے بھی 46 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی۔
حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسان خان اور رائیلی میریڈیتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا تاہم وہ ٹیم کو فتح سے نہ روک سکے۔
کنگز مین نے پہلے کھیلتے ہوئے20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر225 رنز بنائے، معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کو مستحکم بنیاد دی، شارجیل خان نے بھی ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز کھیل کر حیدرآباد کو خطرناک پوزیشن میں پہنچایا۔
ملتان کے بولرز نے کوشش کی مگرحیدرآباد کے بیٹسمینوں کی رفتار کو کم نہ کر سکے، محمد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشٹن ٹرنر، پیٹر سڈل اور محمد نواز نے بھی بولنگ میں کچھ قابو پانے کی کوشش کی۔
















Leave a Reply