اسلام آباد: (ہیڈ انویسٹی گیشن ٹیم، زاہد گشگوری) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری لیول کے مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔
سفارتی ذرائع نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو بتایا ہے کہ یہ مذاکرات آج چین کے شہر ارمچی میں ہو رہے ہیں۔ کابل اور اسلام آباد کے درمیان یہ سہ فریقی مذاکرات ہیں۔ جس میں گرنٹر چین ہو گا۔
چین میں موجود پاکستان کی ایک اہم شخصیت نے ارمچی میں شروع ہونے والے مذاکرات کی ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کر دی۔ ارمچی میں سہ فریقی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ہو گا۔
افغان طالبان، پاکستان اور چین کے سفارتکار شرکت کر رہے ہیں۔ جبکہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا ایجنڈا سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں فتنہ الخوارج کو افغان سرزمین مہیا نہ کرنے کا ایجنڈا بھی سرفہرست ہے۔ اور مذاکرات کا اگلا مرحلہ کب ہو گا؟ اس بات تعین بعد میں کیا جائے گا۔
















Leave a Reply