Advertisement

دبئی میں دھماکوں کی آوازیں، یو اے ای نے میزائل اور ڈرون حملوں کی تصدیق کر دی

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں منگل کے روز دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ حکام نے میزائل اور ڈرون حملوں کے خطرے سے آگاہ کر دیا۔

امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام میزائلوں اور بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) کے خطرات کا مؤثر جواب دے رہا ہے۔

وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں سنی جانے والی آوازیں دراصل میزائل کے خلاف جاری دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق حملہ ممکنہ طور پر ایران کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں کویتی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  بھرے ٹینکر کو دبئی پورٹ پر نشانہ بنایا گیا جس کے بعد بڑے پیمانے پر آگ پھیلی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے