Advertisement

حمزہ علی عباسی کی بہن کے منی لانڈرنگ کیس میں معروف اینکر کا حیران کن بیان

معروف اینکر پرسن جنید سلیم نے اپنے وی لاگ میں اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے اہم اور چونکا دینے والی معلومات شیئر کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (FIA) نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی مالیاتی لین دین کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جس میں مبینہ طور پر متعدد بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور مختلف رپورٹس میں اس کیس سے متعلق متضاد دعوے سامنے آ رہے تھے، جس پر اینکر جنید سلیم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ علی عباسی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں بلاجواز اس کیس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس نوعیت کی قیاس آرائیاں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

hamza ali abbasi and sister fazeela ali

اپنے وی لاگ میں جنید سلیم نے مزید دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بڑی مالیت کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن کی مجموعی رقم اربوں روپے تک پہنچتی ہے۔ ان کے مطابق بعض اکاؤنٹس مشترکہ طور پر بھی استعمال ہوتے رہے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع ان کا کلینک رجسٹرڈ نہیں ہے۔ مزید برآں، انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ملازمین کے نام پر چیکس کے ذریعے ادائیگیاں کیں، جن میں ڈرائیورز اور دیگر عملہ شامل ہے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ ان کی جانب سے ظاہر کی گئی سالانہ آمدن محدود ہے، تاہم اتنی بڑی مالی ٹرانزیکشنز کی وضاحت تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ یہ معاملہ اس وقت مزید تحقیقات اور عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔


اسی دوران حمزہ علی عباسی کی جانب سے بھی مؤقف سامنے آیا، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ان کی پیشہ ورانہ دیانتداری پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو قانون کے مطابق حل ہونے دیا جانا چاہیے اور غیر مصدقہ خبروں سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی ایک معروف ڈرماٹولوجسٹ اور ایستھیٹیشن کے طور پر پہچانی جاتی ہیں اور اپنے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہیں، جبکہ وہ مختلف پلیٹ فارمز پر خوبصورتی اور جلدی نگہداشت کے موضوعات پر بھی گفتگو کرتی رہی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے