Advertisement

پی ایس ایل 11، راولپنڈی پنڈیز نے زمان خان کی جگہ جلات خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے راولپنڈی پنڈیز نے فاسٹ بولر زمان خان کی جگہ جلات خان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق زمان خان انجری کے باعث ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جس کے بعد اسکواڈ میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرزمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران پشاور اور فیصل آباد کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے ابتدائی مرحلے میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

راولپنڈی پنڈیز کی انتظامیہ نے زمان خان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹیم کے اہم بولر ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد مکمل فٹ ہو کر کرکٹ میدانوں میں واپسی کریں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق جلات خان کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ ٹیم کی بولنگ لائن کو متوازن رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے