Advertisement

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ، صاحبزادہ فرحان کا نام بھی شامل

آئی سی سی نے فروری کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صاحبزادہ فرحان ٹاپ اسکورر رہے، جنہوں نے 160.25 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 383 رنز بنائے، قومی بلے باز نے ٹورنامنٹ میں دو سنچریاں اسکور کر کے ایک منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا۔

مردوں کے ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کے ول جیکس اور امریکا کے شیڈلے وین شالویک بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ امریکی فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب خواتین کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 146 رنز اسکور کیے اور 6 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

خواتین کے ایوارڈ کے لیے سری لنکا کی ہرشیتا سمراکراما اور بھارت کی ارنداتی ریڈی بھی نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے