ایران نے مسلم امہ اور مسلم ممالک کی حکومتوں کیلئے 6نکاتی پیغام جاری کردیا ہے۔
ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے مسلم ممالک کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران اپنی جدوجہد میں ڈٹ کر کھڑا ہے، مسلم دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کس طرف ہیں۔
لاریجانی نے کہا کہ جب ایران پر حملہ ہوا تو مسلم اکثریتی ممالک کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر افسوس ہوا۔ ایران سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ ہاتھ باندھے خاموش کھڑا رہے۔
انہوں نے مزید کہا،آج کی اصل لڑائی میں امریکا اور اسرائیل ایک طرف، اور ایران و مزاحمتی قوتیں دوسری طرف ہیں۔ تو پھر آپ کس طرف ہیں؟
ایرانی رہنما نے مسلم اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران خطے پر تسلط قائم کرنے کا خواہاں نہیں بلکہ امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل آپ کے وفادار نہیں، درحقیقت یہ آپ کے دشمن ہیں۔ایرانیوں کے مضبوط عزم کے باعث دشمن عاجز نظرآرہاہے،ایران پر امریکا اور اسرائیل نے مذاکرات کے دوران حملہ کیا۔
















Leave a Reply