Advertisement

افطار پارٹی کے دوران صبا فیصل کا نیا لُک ، مداحوں نے سوالات اٹھا دیئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔

صبا فیصل ان دنوں لاہور میں رمضان کے آخری ایام اپنے اہلِخانہ کیساتھ گزار رہی ہیں ، حال ہی میں انہوں نے اپنے بہن بھائیوں ، دیگر اہللخانہ اور دوستوں کے لیے شاندار افطار ڈنر کا انتظام کیا۔

انہوں نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کھانا تیار کرتی اور مہمانوں کو پیش کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے خوبصورت آف وائٹ سلک کی لمبی شرٹ اور پتلون پہنی، لیکن دوپٹہ نہیں استعمال کیا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

صارفین نے اداکارہ کی اسٹائلنگ پر سوال اٹھا دیئے جبکہ مداح رمضان کے مقدس مہینے میں اداکارہ کی اسٹائلنگ سے ناخوش دکھائی دیئے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے