Advertisement

زمان خان انجری کا شکار ، پی ایس ایل 11 میں شرکت مشکوک

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر زمان خان نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے۔ جس کے بعد پی ایس ایل 11 میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق زمان خان پشاور اور فیصل آباد کے میچ میں انجرڈ ہوئے، اُن کے کندھے کا جوڑ اترا ہے۔

زمان خان کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل زمان خان کی ریکوری اور ری ہیب پلان ترتیب دے گا۔ زمان خان کی فٹنس کی بحالی میں چار سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر زمان خان پی ایس ایل میں راولپنڈی کے اسکواڈ میں شامل تھے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے