Advertisement

حسین طلعت بنگلا دیش سیریز اور پی ایس ایل 11 سے باہر ہو گئے

قومی کرکٹر حسین طلعت بنگلہ دیش کے خلاف سیریز اور پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن سے باہر ہو گئے ہیں۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے حسین طلعت کے بائیں کندھے کی ہڈی ڈس لوکیٹ ہو گئی تھی۔ ابتدائی طبی امداد میدان میں فراہم کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق اسپتال میں کرکٹر کا کامیاب علاج کیا گیا اور اب وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، جس کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج بھی کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق چند دن آرام کے بعد حسین طلعت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی ری ہیب شروع کریں گے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مکمل فٹ ہو کر میدان میں واپسی کے لیے انہیں تقریباً 12 سے 14 ہفتے درکار ہوں گے۔

یاد رہے کہ حسین طلعت کو پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنا تھی، تاہم انجری کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے