Advertisement

امریکا تائیوان کو نئے ہتھیاروں کی فروخت بند کر دے ، چین

چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ تائیوان کو کسی بھی نئے ہتھیاروں کی فروخت کو بند کر دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کو چین امریکا مشترکہ اعلامیہ بالخصوص 17 اگست کے اعلامیے کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے۔

انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ چین امریکا تعلقات کی مستحکم ترقی کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

واضح رہے امریکا کی جانب سے تائیوان کو جدید ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس میں جدید انٹرسیپٹر میزائل بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے