Advertisement

شمالی کوریا نے جاپان کی طرف میزائل فائر کر دیئے، جاپانی وزیر اعظم کا دعویٰ

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے جاپان کی طرف میزائل فائر کیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شمالی کوریا کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکام کو فوری طور پر طیاروں، بحری جہازوں اور دیگر اہم اثاثوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق متعلقہ اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی اقدامات تیز کرنے اور عوام کو بروقت اور شفاف معلومات فراہم کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ تاکہ کسی بھی خطرے کی صورت میں عوام کو آگاہ رکھا جا سکے۔

Japan

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے