امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے Rewards for Justice پروگرام کے ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان میں اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔
دیگر رہنماؤں میں ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی، سیکرٹری برائے سپریم کونسل علی لاریجانی بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زخمی ہیں، ایران کی جانب سے سپریم لیڈر کا جاری کردہ بیان کمزور تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کا بیان بغیر کسی آواز یا ویڈیو کے صرف تحریری شکل میں تھا۔
















Leave a Reply