Advertisement

پاک فوج کی کارروائی ، کابل میں 313 کور کا انفراسٹرکچر اور قندہار میں دہشتگرد کیمپ تباہ

پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ہیں ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق  پاک افواج نے کابل میں 313 کور کے انفرا سٹرکچر کو تباہ کر دیا جبکہ قندھار میں تراوو دہشتگرد کیمپ کو کامیابی سے نشانہ بنا یا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قندھار میں ایئر فیلڈ آئل سٹوریج سائٹ اور لاجسٹک انفراسٹرکچر بھی تباہ کر دیا اس کے علاوہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ پر بھی کارروائی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی موثر کارروائیاں جاری ہیں ، آپریشن غضب للحق اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

 

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے