Advertisement

ایران کے ہمسایہ ممالک پر حملے درست نہیں، جنگ فوری روکی جائے، ترک صدر

رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایران کے ہمسایہ ممالک پر حملے درست نہیں اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیلنے کے بجائے جاری جنگ کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

ترک صدر نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ اگر موجودہ صورتحال کو بروقت نہ سنبھالا گیا تو پورا خطہ سنگین بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

ترک صدر کے مطابق مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی مختلف تنازعات اور عدم استحکام کا شکار ہے، اس لیے کسی بھی نئی جنگ یا کشیدگی کے پھیلاؤ سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلے کا پائیدار حل صرف سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششوں کو سنجیدگی سے موقع دیا جائے تو جاری جنگ کو روکا جا سکتا ہے اور خطے میں امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ اس معاملے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ان کے بقول ترکیہ کی کوشش ہے کہ بات چیت کے ذریعے کشیدگی کم کی جائے اور تنازع کے خاتمے کیلئے قابل قبول حل تلاش کیا جائے تاکہ خطے میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے