Advertisement

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو بڑی فوجی کارروائی کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں نہ ہٹائیں تو بڑی فوجی کارروائی کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں نہ ہٹائی گئیں تو بڑی فوجی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائی ہوگی جس کے نتائج ایران نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی افواج نے بارودی سرنگیں بچھانے والی 10 غیر فعال کشتیوں یا جہازوں کو نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔

دوسری جانب ایران کا مؤقف ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد 1300 تک پہنچ گئی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق ان حملوں میں 9,669 شہری مقامات تباہ ہوئے جبکہ 7,943 رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے