Advertisement

لبنان میں اسرائیلی حملے میں 4 ایرانی سفارتکار جاں بحق

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں چار ایرانی سفارتکار جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملہ لبنان کے ایک حساس علاقے میں ہوا، جس کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایرانی حکام نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

ایران نے اس حملے کو سفارتی عملے کے خلاف خطرناک اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ سفارتکاروں کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

لبنان میں اس حملے کے بعد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور مقامی حکام حملے کے حوالے سے تمام ممکنہ پہلوؤں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

عالمی سطح پر بھی اس واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ خطے کی سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے