Advertisement

پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنگ کے نتیجے میں معاشی مشکلات کے مقابلے کیلئے غیر معمولی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات کے مطابق پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں اسکول، کالج ، یونیورسٹیز کل سے 31مارچ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنجاب میں امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

فیصلے کے مطابق پنجاب کے اسکول اور تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لے سکیں گے، شہریوں کی سہولت کیلئے ای بزنس اور "مریم کی دستک ” کے تحت سروسز جاری رہیں گی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری دفاتر میں "ورک فرام ہوم ” کا فیصلہ کیا گیا ہے صرف ضروری عملہ ہی دفتر آئے گا، سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے آن لائن اجلاس اور ٹیلی کانفرنسز منعقد ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی کے ساتھ ہارس اینڈ کیٹل شو کا ثقافتی تہوار بھی ملتوی کردیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے ڈسٹرکٹ پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے، پی آئی ٹی بی کو پیٹرولیم مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے لوگ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم تیار کرنے والی ٹیم میں شامل ہوں گے، صرف اضافی سپورٹ اسٹاف کی آمدو رفت بند کی جارہی ہے، دفاتر میں کام بند نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے